نئی دہلی،30جولائی (ایجنسی) ہوائی ٹکٹ منسوخ کرنے پر ملنے والی رقوم کی واپسی اور پرواز منسوخ ہونے یا بورڈنگ سے منع کئے جانے پر مسافروں کو زیادہ ریفنڈ کی واپسی اور ہرجانہ ملےگا۔
شہری
ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے ) نے سول ایوی ایشن ریگولیشن (سی اے آر ) میں ترمیم کی ہے، جو یکم اگست سے نافذہو جائے گی۔
نئے قوانین کے مطابق، ہوائی جہاز سروس کمپنیاں کینسیلیشن چارج کے طور پر اصل کرایہ اور ایندھن کی فیس سے زیادہ نہیں کاٹ سکیں گی۔